سامارو میں متنازعہ پلاٹوں اور گھروں کا معائنہ، CMO اور متعلقہ ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا

سامارو میں متنازعہ پلاٹوں اور گھروں کا معائنہ، CMO اور متعلقہ ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا

عمرکوٹ (رپورٹ: کانجی مل رکهيسر) سامارو شہر کے (ٹانکی) پربھوں میگهواڑ پاڑی میں میگهواڑ برادری اور سیٹھ ليلو مالهي کے درمیان جاری پلاٹوں کے تنازعے کے پیشِ نظر صوبائی وزیر سید سردار شاہ کے بھائیوں سید سرفراز شاہ اور سید سرتاج شاہ کی ہدایت پر CMO سید ساجد شاہ کی سربراہی میں متعلقہ ٹیم نے علاقے کا معائنہ کیا۔ معائنہ ٹیم میں پی اے چیتن کمار، اے سی سامارو سنجی کمار، ترکیو، مختیارکار سامارو آصف کالرو اور تپیدار سید علی قطب شاہ شامل تھے۔ ٹیم نے تنازعہ زدہ زمین اور میگهواڑ برادری کے گھروں کا جائزہ لیا اور جلد ہی رونو کے محکمے، اریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور بورڈ آف رونو کی ٹیموں کے ذریعے سروے کروا کر دونوں فریقین کے درمیان تنازع ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر سید کرم شاہ، پی پی تعلقہ کے سینئر نائب صدر لال بخش خاصخيلي، پی پی انفارمیشن سیکریٹری تلچھو مل، صالح محمد چانڈیو، راجا کپری، کیول سورماڻي، ایم ایس ڈاکٹر جیوراج، کونسلر بھورو مل نارائن داس، ڈاکٹر لچھمن داس، مدن لعل اور دیگر معززین کے علاوہ پاڑی کے رہائشی بھی موجود تھے۔