کا ایچ یو جے یونٹ ٹھٹھہ کی جانب سے گلوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال
ٹھٹھہ (محمد شفیق بھٹی):
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس رینج کے حالیہ انتخابات میں ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اعجاز واریو کے نائب صدر منتخب ہونے کے بعد جب وہ ٹھٹھہ پہنچے تو حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس یونٹ ٹھٹھہ کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ صحافیوں اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اعجاز واریو پر گلوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ انہیں اجرک اور ہار بھی پہنائے گئے۔
استقبالی موقع پر ڈی سی آفس چوک سے پریس کلب مکلی تک ایک ریلی نکالی گئی، جو بعد ازاں مکلی پریس کلب پہنچی جہاں استقبالی تقریب بھی منعقد کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس یونٹ ٹھٹھہ کے ضلعی صدر شبیر بھٹی، نائب صدر علی اکبر دلووانی، جنرل سیکریٹری بلاول سموں، مکلی پریس کلب کے صدر شیراز واریو اور دیگر رہنماؤں نے اعجاز واریو کو اس اہم ذمہ داری ملنے پر دلی مبارکباد دی۔ مقررین نے کہا کہ اعجاز واریو جیسے سینئر اور بااصول صحافی کی یونین قیادت میں شمولیت سے صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد کو مزید طاقت ملے گی۔
اس موقع پر منتخب نائب صدر اعجاز واریو نے خطاب کرتے ہوئے یونین کی قیادت، صحافتی برادری اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی قیادت میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس سندھ کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے، جو ہمیشہ صحافت اور صحافیوں کی بقا، فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر کیے گئے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔
تقریب میں سینئر صحافی خدا بخش بروہی، اے بی شورو، راجا تنویر خاصخیلی، اقبال میمن (ٹنڈو محمد خان)، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے رہنما غلام نبی کیریو، حفیظ میمن، ساحل ایاز، امتیاز منگریو، خان عباسی کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنما یاسر جاکھرو، ملک سلیمان گندرو، پپو اقبال بھٹو، ربنواز زنگیانی، رجب علی واریو اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
0 تبصرے