سالگرہ تقریب میں حاجی غلام حسین چانگ، زاھد گل سولنگی، عبدالجبار چانگ، سجاد علی آرائیں، حاکم سہتو، امتياز خاصخیلی اور ديگر شريک
ھنگورجا (رپورٹر):صحافی اتحاد خیرپور کے تعلقہ سوبهوديرو کے کے جنرل سیکریٹری اور ھنگورجا کے سینئر صحافی شمن راجپر کی 42 ویں سالگرہ کا کیک پریس کلب ھنگورجا میں کاٹا گیا، جس میں شمن راجپر کو جنم دن کی مبارکباد دی گئی اور ان کی طویل عمر کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔
سالگرہ تقریب میں صحافی اتحاد خیرپور کے چیئرمین اور پریس کلب ھنگورجا کے صدر حاجی غلام حسین چانگ اور صحافی اتحاد خیرپور کے دیگر رہنماؤں زاھد گل سولنگی، عبدالجبار چانگ، سجاد علی آرائیں، حاکم سہتو، امتياز علی خاصخیلی، سگا کے مرکزی رہنما مور سندھ عرف غلام علی ٹانوری، پی پی وارڈ 3 کے کونسلر عزیز میمن، حق نواز سولنگی، عمران چانگ، حسین راجپر اور دیگر نے شرکت کی اور کیک کاٹنے میں حصہ لیا۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صحافی اتحاد خیرپور کے چیئرمین حاجی غلام حسین چانگ نے کہا کہ ھنگورجا کے سینئر صحافی شمن راجپر ہمیشہ مظلوم اور محتاج لوگوں کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچاتے آئے ہیں۔ آج وہ اپنی زندگی کے 42 بہاریں مکمل کر چکے ہیں اور ہمیشہ حق اور سچ کی صحافت کی ہے۔
سگا کے مرکزی رہنما مور سندھ نے تقریب میں کہا کہ شمن راجپر نے صحافت کی دنیا میں اپنی پہچان بنائی ہے اور خاص طور پر پریس کلب ھنگورجا کے سینئر صحافی حاجی غلام حسین چانگ کی ٹیم کا حصہ ہے اور ہر فلاحی کام میں ہمیشہ آگے رہتا ہے۔
ھنگورجا کے سینئر صحافی عبدالجبار چانگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شمن راجپر نے 24 سال صحافت میں ہر مسئلے پر رہنمائی کی اور کبھی اپنی ذمہ داری میں کوتاہی نہیں کی، اور صحافت کو عبادت سمجھ کر انجام دیا۔ 2019 میں جب کرونا کا دور تھا، پریس کلب ھنگورجا کی پوری ٹیم نے مسکین اور مزدور لوگوں کی مدد کی۔ شمن راجپر کی ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ جس سے بھی ملتا ہے، خوش دلی سے ملتا ہے اور سب کو بھائیوں کی طرح پیار دیتا ہے۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے زاھد گل سولنگی نے کہا کہ شمن راجپر نے صحافت میں اپنی پہچان بنائی ہے۔ سالگرہ تقریب میں سجاد علی آرائیں، امتياز خاصخیلی، حاکم سہتو اور دیگر رہنماؤں نے بھی شمن راجپر کے بارے میں بات کی۔ آخر میں شمن راجپر کو سب کی طرف سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی اور ان کی طویل زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
0 تبصرے