اٹھارویں ترمیم میں اصلاحات کے لیے آئین میں راستہ کھلا ہے: رانا ثناء اللہ

اٹھارویں ترمیم میں اصلاحات کے لیے آئین میں راستہ کھلا ہے: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم اتفاقِ رائے سے منظور ہوئی تھی، لیکن اس میں دوبارہ اتفاقِ رائے کے ذریعے بہتری لائی جا سکتی ہے اور بہتری کا راستہ پورے آئین میں کھلا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کے رہنما نے کہا کہ گل پلازا میں آگ لگنے والے واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں کہ پلازا کی منزلوں کی منظوری کس نے دی اور یہ کب تعمیر ہوئیں، اور اس کا مکمل احتساب ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں، اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کے طریقہ کار کا تعین کر دیا ہے۔