ایم کیو ایم نے کراچی کو وفاق کا حصہ قرار دینے کا مطالبہ کر دیا
کراچی:
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت ہمارے شہر میں نسل کشی ہو رہی ہے، اس لیے وفاقی حکومت آرٹیکل 148 کے تحت کراچی کو وفاق کا حصہ قرار دے۔
بہادرآباد آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ شہر پہلے ایسا نہیں تھا، ہم نے کتنے خون بہائے اور کتنے حادثات سہنے پڑے؟ کراچی کے شہریوں کی نسل کشی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانوں کی جان کی کوئی اہمیت نہیں رکھی جا رہی، ایم کیو ایم بڑی جماعتوں میں سے ایک ہے اور ہم اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ نہ دیکھیں کہ میں کس لہجے میں بات کر رہا ہوں، بلکہ یہ دیکھیں کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ ریاست سے ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی کو وفاق کا حصہ قرار دیا جائے۔
0 تبصرے