یوٹیوب ویڈیو بنانے والے ہوشیار! کمپنی نے اہم اعلان کر دیا

یوٹیوب ویڈیو بنانے والے ہوشیار! کمپنی نے اہم اعلان کر دیا

یوٹیوب ویڈیو بنانے والے ہوشیار! کمپنی نے اہم اعلان کر دیا آپ کے یوٹیوب شارٹس فیڈ بہت جلد خودکار مصنوعی ذہانت (اے آئی) مواد سے بھر جائے گا، جس میں تخلیق کاروں کے اپنے اے آئی ورژن بھی شامل ہوں گے۔ اپنے سالانہ خط میں یوٹیوب کے چیف ایگزیکٹو نیل موہن نے لکھا کہ اس سال کسی بھی وقت تخلیق کار اپنی شخصیت کے مطابق شارٹس تیار کر سکیں گے۔ اگرچہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ "اپنی شخصیت" سے کیا مراد ہے، انہوں نے صرف اتنا کہا کہ اس حوالے سے تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی، اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ یہ فیچر کب دستیاب ہوگا اور اسے کیسے استعمال کیا جا سکے گا۔ یوٹیوب میں اے آئی ٹولز کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یوٹیوب کے ایک ترجمان کے مطابق اس سال تخلیق کار اے آئی کو تحریری ہدایات کے ذریعے گیمز تیار کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ موسیقی سے متعلق تجرباتی فیچرز بھی صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ اپنے خط میں نیل موہن نے کہا کہ اے آئی اسپیم کی بڑھتی ہوئی لہر کو روکنے کے لیے سسٹم تیار کیے جا رہے ہیں اور غیر معیاری مواد کے پھیلاؤ کو کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں روزانہ 200 ارب بار شارٹس دیکھے جاتے ہیں، اور یوٹیوب میں دیگر نئے فیچرز بھی شامل کیے جائیں گے، جن میں مختلف فارمیٹس جیسے تصویری پوسٹس کو بھی فیڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔