سری نگر (ویب ڈیسک)
مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے قومی نقصان قرار دیا۔
بھارتی فوج کے وائٹ نائٹ کور کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے لیے روانہ ہونے والی فوج کی ایک گاڑی خراب موسم کے دوران انتہائی دشوار گزار پہاڑی راستے سے گزر رہی تھی کہ پھسل کر سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری۔ حادثے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
0 تبصرے