ٹرمپ کا غزہ امن معاہدے کا باضابطہ اعلان، وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی دستخط کر دیے

پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف سمیت دیگر ممالک کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کیے

ٹرمپ کا غزہ امن معاہدے کا باضابطہ اعلان، وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی دستخط کر دیے

ڈیووس (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن بورڈ کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں غزہ امن بورڈ کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف سمیت دیگر ممالک کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر وہ تمام ممالک کے شکر گزار ہیں، اور امن بورڈ کے تحت اقوامِ متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے آٹھ جنگیں رکوائیں، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، ان دونوں ممالک کے درمیان بھی جنگ رکوائی، جبکہ اس کے علاوہ بھی کئی تنازعات رکوا کر دنیا کو مزید محفوظ بنایا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے اور ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔