ملیر: شہید اے ایس آئی محمد خان ابڑو مرڈر کیس میں پیش رفت، پولیس کا مقابلے میں مطلوب ملزم ہلاک کرنے کا دعویٰ

ملیر: شہید اے ایس آئی محمد خان ابڑو مرڈر کیس میں پیش رفت، پولیس کا مقابلے میں مطلوب ملزم ہلاک کرنے کا دعویٰ

ملیر (ڈ۔ر) شہید اے ایس آئی محمد خان ابڑو کیس میں پیش رفت، پولیس کی جانب سے مبینہ مقابلے میں شہید اے ایس آئی محمد خان ابڑو کے قتل میں مطلوب ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم 18 اگست 2025 کو تھانہ بن قاسم کی حدود میں ڈیوٹی کے دوران پولیس افسر پر فائرنگ کر کے اسے شہید کرنے کے واقعے میں ملوث تھا۔ اس حوالے سے ترجمان ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم جعفر عرف بوبی، شہید اے ایس آئی محمد خان ابڑو کے قتل میں ملوث تھا۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔ ملزم اور اس کے ساتھی مختلف مجرمانہ وارداتوں اور شہریوں پر فائرنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کارروائی کر رہی ہے۔