میهڑ: گلے کی بیماری کے باعث مزید ایک ننھی بچی فوت، ایک ہی خاندان میں ہلاکتوں کی تعداد5 ہوگئی

میهڑ: گلے کی بیماری کے باعث مزید ایک ننھی بچی فوت، ایک ہی خاندان میں ہلاکتوں کی تعداد5 ہوگئی

میهڑ: گلے کی بیماری کے باعث مزید ایک ننھی بچی فوت، ایک ہی خاندان میں ہلاکتوں کی تعداد5 ہوگئی بھٹا کالونی کی رہائشی 7 سالہ صغرا بیٹی راشد کوسو کراچی کی نجی اسپتال میں دم توڑ گئی۔ 7 سالہ سائره کوسو، 8 سالہ سارنگ کوسو اور 9 سالہ علی عباس کوسو بھی کراچی کی نجی اسپتال میں داخل ہیں۔ زاہد کوسو اور ان کے بھائیوں راشد اور منظور کوسو کے 7 بچے گلے کی بیماری میں مبتلا ہوئے تھے، جن میں سے 4 بچوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 3 بچے اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ متاثرہ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری نوٹس لے کر بچوں کے علاج اور اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کریں۔