نوشہرو فیروز: دالی واسی بھائی بہن کا بااثر افراد کے خلاف احتجاج

اکبر لاکو والوں نے ہم پر جھوٹا کیس درج کرایا ہے: شہزادہ لاکو

نوشہرو فیروز: دالی واسی بھائی بہن کا بااثر افراد کے خلاف احتجاج

نوشہرو فیروز (ڈ ر) نوشہرو فیروز میں دالی واسی بھائی بہن نے مبینہ جھوٹے کیس کے خلاف احتجاج کیا۔ ناری ریشمان اپنے بھائی شہزادہ لاکو کے ہمراہ پریس پہنچیں، جہاں انہوں نے میڈیا کے سامنے بتایا کہ اکبر لاکو، شکر راشد لاکو اور غنی لاکو نے ہم پر جھوٹے چوری کے الزام لگا کر کندیارو تھانے میں جعلی ایف آئی آر درج کرا دی ہے، جس کے باعث ہم دربدر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکبر لاکو والوں نے پولیس کے ساتھ مل کر ہمارے گھروں میں گھس کر تقدس چادر اور چو دیواری پامال کی اور ہماری 20 بکریاں اور دیگر قیمتی سامان لے گئے، جو ظلم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم تین بھائی اور ایک بہن ہیں، جن پر جھوٹا کیس درج کیا گیا ہے۔ اکبر لاکو والے خود مجرم قسم کے لوگ ہیں، جن پر بھی مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے سیشن جج اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے اپیل کی کہ معاملے کی تحقیقات کریں، جھوٹے کیس کو ختم کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔