ایران نے پہلے صبر کا مظاہرہ کیا، مگر اب حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: ایرانی وزیرِ خارجہ

ایران نے پہلے صبر کا مظاہرہ کیا، مگر اب حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران (ویب ڈیسک) — ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئے حملے کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ امریکی اخبار میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں عباس عراقچی نے لکھا کہ ایران کے خلاف امریکا کے جارحانہ اقدامات ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جون 2025 میں ایران نے صبر کا مظاہرہ کیا تھا، لیکن اگر دوبارہ حملہ کیا گیا تو بھرپور طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی دھمکی نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے، جسے بطور سفارت کار بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ ان کے مطابق ایسی جنگ پورے خطے کو متاثر کرے گی۔ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا اور ایران کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کرنی چاہیے۔