اگر تہران حکومت نے مجھے قتل کیا تو ایران کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

اگر تہران حکومت نے مجھے قتل کیا تو ایران کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر تہران حکومت نے مجھے قتل کیا تو ایران کو تباہ کر دیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران جب ٹرمپ سے ایران کی دھمکیوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ ایسا نہیں کریں گے، لیکن اس حوالے سے میں نے ایک نوٹیفکیشن پہلے ہی تیار کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کی جانب سے مجھے قتل کیا گیا تو امریکا ایران کو مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔