منڈی بہاؤالدین (ویب ڈیسک) — 26 سالہ جرمن ڈاکٹرانی نے محبت کے سفر کے بعد منڈی بہاؤالدین پہنچ کر شادی کر لی۔
منڈی بہاؤالدین کے گاؤں دیفار کے 22 سالہ محمد اکمل نے 26 سالہ جرمن ڈاکٹرانی سلما کو پاکستان بلا کر شادی کے بندھن میں باندھ لیا۔
ایک انٹرویو میں محمد اکمل نے بتایا کہ ان کی بات چیت آن لائن گیم کے ذریعے شروع ہوئی اور تقریباً 5 ماہ تک وہ آن لائن بات کرتے رہے۔ اس کے بعد سلما نے پاکستان آ کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اکمل نے کہا کہ پہلے دن ہی میں نے سلما کو پروپوز کیا تھا۔
اس موقع پر سلما نے کہا کہ پاکستان آ کر دیہاتی زندگی دیکھ کر شروع میں مجھے حیرت ہوئی، مگر خوشی تھی کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کپڑے دھونا، برتن صاف کرنا اور کھانا پکانا ایک نیا تجربہ تھا، مگر آہستہ آہستہ سب سیکھ لیا۔
اکمل نے بتایا کہ شادی میں دونوں خاندانوں کی مکمل مدد حاصل تھی اور تقریباً 45 لاکھ روپے خرچ ہوئے، جس میں سفری اخراجات اور شادی کی تقریب شامل تھی۔
سلما کے پاس دو پاسپورٹ ہیں، جرمن اور بوسنائی، اور وہ پاکستان میں اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔
سلما نے کہا کہ میں پنجابی اور اردو بھی سیکھ رہی ہوں تاکہ بات چیت میں آسانی ہو، جبکہ اکمل نے کہا کہ شادی کے بعد ہم خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور احترام کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔
0 تبصرے