صفہ بھٹو نے ایم این اے شازیہ مری کے ذریعے عبدالقادر پٹیل کو ایک پرچی دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران آصفہ بھٹو کی پرچی پڑھتے ہی عبدالقادر پٹیل کا لہجہ بدل گیا۔
عبدالقادر پٹیل گل پلازا سانحہ پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پر سخت تنقید کر رہے تھے کہ اس دوران خاتون اول آصفہ بھٹو نے ایم این اے شازیہ مری کے ذریعے عبدالقادر پٹیل کو ایک پرچی دی۔
پرچی پڑھتے ہی عبدالقادر پٹیل نے ٹھنڈا ہو کر تنقید ترک کر دی اور سبھی سیاسی جماعتوں کو مل کر مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ سانحات کا حل سیاسی تنازعات سے نہیں بلکہ مشترکہ تعاون سے ممکن ہے۔
اجلاس کے دوران عبدالقادر پٹیل کو پرچی دیتے ہوئے وڈیو وائرل ہو گئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
0 تبصرے