گل پلازا کی متاثرہ عمارت کے ملبے سے رقم چرانے والا مزدور گرفتار

گل پلازا کی متاثرہ عمارت کے ملبے سے رقم چرانے والا مزدور گرفتار

کراچی (ویب ڈیسک) گل پلازا میں خوفناک آگ کے بعد ملبے سے رقم چرانے والے مبینہ مزدور کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک مزدور کو گرفتار کیا گیا ہے، جو متاثرہ عمارت کے ملبے سے نکلنے والی رقم چرانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مبینہ مزدور نے ملبے سے رقم حاصل کر کے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود انتظامیہ نے اسے پکڑ لیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔