ڈیووس (ویب ڈیسک) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پوری دنیا کی معاشی انجن ہے۔ مجھے یورپ سے محبت ہے، مگر وہ درست راستے پر نہیں چل رہا۔
عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ کے کچھ علاقے اب پہچان کے قابل نہیں رہے۔ عوامی ہجرت نے یورپ کو نقصان پہنچایا ہے، یورپی ممالک اصلاحات پر توجہ دیں۔ ہم نے کئی برسوں تک یورپ کی مدد کی، مگر بدلے میں کچھ حاصل نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی ختم کرنے میں کامیاب رہے ہیں، میری صدارت میں امریکی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ امریکا اپنی تاریخ میں اس قدر معاشی ترقی پہلے کبھی نہیں دیکھ چکا جو اس وقت ہو رہی ہے۔ جب امریکا ترقی کرتا ہے تو دنیا ترقی کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم وینزویلا کی مدد کر رہے ہیں، وینزویلا امریکی کنٹرول میں شاندار کارکردگی دکھائے گا۔ وینزویلا آئندہ چھ ماہ میں اتنا پیسہ کمائے گا جتنا اس نے گزشتہ بیس برسوں میں نہیں کمایا۔ ہر بڑی آئل کمپنی ہمارے پاس آ رہی ہے، جو حیران کن ہے۔ وینزویلا کی طرح دیگر ممالک بھی امریکا کے ساتھ معاہدے کریں۔
امریکی صدر نے کہا کہ گرین لینڈ کی مکمل ملکیت اور قانونی حق امریکا کو دیا جانا چاہیے تاکہ اس کا دفاع ممکن ہو سکے۔ امریکا سے بہتر کوئی گرین لینڈ کی حفاظت نہیں کر سکتا۔ میں گرین لینڈ پر قبضے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتا۔ ہم دو سو سال سے اسے خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ خطہ امریکی سلامتی کے لیے نہایت ضروری ہے۔
0 تبصرے