لندن (ویب ڈیسک) یورپ میں افغان انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق برطانیہ اور بیلجیم کی مشترکہ کارروائی میں 2 مرکزی ملزمان کو ملک بدر کیا گیا، جو دونوں افغان شہری تھے۔
نیشنل کرائم ایجنسی نے بتایا کہ ملزم ذیشان بنگش کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کیا گیا، جبکہ سیف الرحمان احمدزئی کو بیلجیم سے ڈی پورٹ کیا گیا۔
ایجنسی کے مطابق افغان اسمگلروں کا یہ نیٹ ورک ایران اور ترکی کے راستے فرانس اور بیلجیم تک پہنچانے میں ملوث تھا، اور اس نیٹ ورک نے ہزاروں افراد کو غیر قانونی طور پر فرانس سے برطانیہ منتقل کیا۔
بیلجیم کی عدالت نے نیٹ ورک کے 23 اراکین کو مجموعی طور پر 170 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
0 تبصرے