پہلی بار کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کرائی گئی: شرجیل میمن

پہلی بار کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کرائی گئی: شرجیل میمن

کراچی (رپورٹر) — سندھ کے سینئر وزیر اور اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سندھ، خاص طور پر کراچی شہر میں الیکٹرک بسیں متعارف کرائی ہیں۔ یہ وژن پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت کا ہے۔ ہمارے بعد پنجاب حکومت نے بھی ای وی بسیں شروع کیں۔ ہم صرف ای وی بسوں تک محدود نہیں رہے، بلکہ ای وی اسکُوٹرز بھی متعارف کروائے اور اب ای وی ٹیکسیز شروع کرنے جا رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کابینہ میں ای وی گاڑیوں کی حمایت کرتا آیا ہوں۔ ایسی حکمت عملی بنانی ہوگی جس سے پیٹرول کی بچت ممکن ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ 5000 بسیں بہت بڑی تعداد ہے۔ اتنی بسیں لانے میں وقت لگے گا کیونکہ یہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اور مہنگی ہیں، جبکہ انفراسٹرکچر کے مسائل بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال مختلف وجوہات کی بنا پر ہوئی تھی۔