گل پلازا سانحہ: سرچ آپریشن کے دوران ايک دکان سے مزید 30 لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہو گئی

دکانداروں نے میزانین فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا

گل پلازا سانحہ: سرچ آپریشن کے دوران ايک دکان سے مزید 30 لاش برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہو گئی

کراچی: کراچی میں آگ لگنے سے تباہ ہونے والے گل پلازا میں سرچ آپریشن جاری ہے، میزانین فلور سے مزید 30 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 61 ہو گئی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دکانداروں نے میزانین فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی، مزید تیس لاشیں ملی ہیں، ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہے اور پہلے لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گل پلازا میں آگ لگنے کے بعد لوگوں نے خود کو بچانے کے لیے دکانوں میں بند کر لیا تھا، جن کی آخری موبائل لوکیشن بھی اسی جگہ کی بتائی گئی تھی۔