سیکیورٹی کے لیے مضبوط اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے: فیلڈ مارشل

پولیس کی مقدس ذمہ داری ہے، مسلح افواج ہمیشہ پاکستان پولیس کے ساتھ کھڑی رہیں گی

سیکیورٹی کے لیے مضبوط اور عوام دوست پولیس ناگزیر ہے: فیلڈ مارشل

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ اندرونی سیکیورٹی کے لیے مضبوط اور عوام دوست پولیس ضروری ہے، امن و امان قائم رکھنا پولیس کی مقدس ذمہ داری ہے، مسلح افواج ہمیشہ پاکستان پولیس کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا اور پولیس سروس آف پاکستان کے افسران سے ملاقات اور گفتگو کی۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شاندار استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل کو ایک خصوصی پولیس دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے دہشت گردی، جرائم اور سیکیورٹی چیلنجز کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کی تعریف کی۔ فیلڈ مارشل نے آئی جیز، ایڈیشنل آئی جیز اور اعلیٰ افسران سے خطاب کیا۔ فیلڈ مارشل نے بین الادارہ جاتی تعاون اور جدید پولیسنگ کی اہمیت پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج ہمیشہ پاکستان پولیس کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔