نابینا نجومی عورت کی 2023 سے متعلق ایک اہم پیشگوئی سامنے آگئی

کئی ممالک اس دھماکے سے متاثر ہو سکتے ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں ہوا میں کئی سنگین بیماریاں پھیلیں گی

نابینا نجومی عورت کی 2023 سے متعلق ایک اہم پیشگوئی سامنے آگئی

مایہ ناز خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا جن کا تعلق بلغاریہ سے تھا، انہوں نے گزشتہ پیشگوئیوں کی طرح 2023 کے حوالے سے بھی ایک بڑی پیشگوئی کی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق بابا وانگا سے متعلق افواہیں ہیں کہ انہوں نے مرنے سے قبل دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیش گوئیاں کی ہیں جن میں سے بہت سی درست ثابت ہوئیں، ان میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی۔ بابا وانگا کو ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے 2023 سے متعلق ایک تباہ کن ایٹمی تباہی کی پیش گوئی کی تھی، کہا جاتا ہے کہ نجومی خاتون نے 2023 میں ایک بڑے جوہری پاور پلانٹ کے دھماکے سے خبردار کیا تھا جس سے ایشیا میں زہریلے بادلوں کا راج ہوگا۔ بابا وانگا نے پیشگوئی کی تھی کہ کئی ممالک اس دھماکے سے متاثر ہو سکتے ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں ہوا میں کئی سنگین بیماریاں پھیلیں گی جس سے لوگ بیمار ہوجائیں گے۔