موٹرویز اور جی ٹی روڈ کو سرکاری سطح پر بند کرنا غیر آئینی قدم ہے: اعظم نذیر تارڑ

موٹرویز اور جی ٹی روڈ کو سرکاری سطح پر بند کرنا غیر آئینی قدم ہے: اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر موٹرویز اور جی ٹی روڈ بند کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پی ٹی آئی بانی کی میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کوئی غیر آئینی قدم نہیں اٹھائیں گے، بصورت دیگر وفاق کو کارروائی کرنا پڑے گی۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پہلی بار دیکھا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت شہریوں کے حقوق سلب کرنے کے لیے سرکاری سطح پر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اپنا کردار ادا کریں اور یقینی بنائیں کہ صوبائی حکومت آئین اور قانون کی پاسداری کرے، ورنہ بعد میں ہم سے کوئی شکوہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بانی عینک استعمال کریں تو ایک آنکھ کی 70 فیصد بینائی ہے جبکہ دوسری آنکھ بالکل ٹھیک ہے، اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ روز ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔