پی ٹی آئی بانی عمران خان کی آنکھ سے متعلق خبر سن کر انہیں شدید دکھ ہوا۔ شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کے بانی کی صحت کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ قرار

پی ٹی آئی بانی عمران خان کی آنکھ سے متعلق خبر سن کر انہیں شدید دکھ ہوا۔
شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی آنکھ سے متعلق خبر سن کر انہیں شدید دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے، تاہم قیدیوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں اور انہیں وہ حقوق ملنے چاہئیں۔ اگر آنکھوں کی روشنی متاثر ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت اور جیل انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی نہ ہونے کا جواز بنا کر انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا، جو مناسب طرزِ عمل نہیں ہے۔