اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا، پولیس نے ریڈ زون سیل کر دیا

تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، آخر ہمارا کون سا ناجائز مطالبہ ہے؟اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی

اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا، پولیس نے ریڈ زون سیل کر دیا

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر پولیس نے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے شاہراہِ دستور تک سڑک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے، جبکہ چائنا چوک اور نادرا چوک پر بھی کنٹینرز رکھ کر راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ پولیس نے پارلیمنٹ کے دروازے بھی بند کر دیے ہیں اور بڑی تعداد میں نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، آخر ہمارا کون سا ناجائز مطالبہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے بانی کو اسپتال لایا جائے اور ان کا ذاتی ڈاکٹروں سے آنکھوں کا معائنہ کرایا جائے تاکہ بیماری کی درست تشخیص ہو سکے۔