لاڑکانہ: ریٹائرڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار علی کمبوہ کی زمین پر مبینہ قبضہ

یو سی چیئرمین محراب پور پر قبضہ گیر کی پشت پناہی کا الزام

لاڑکانہ: ریٹائرڈ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار علی کمبوہ کی زمین پر مبینہ قبضہ

لاڑکانہ )بيورو) ریٹائرڈ سول جج اینڈ جوڈیشل میجسٹریٹ ذوالفقار علی کمبوہ کی زمین پر مبينه قبضه، گائوں حکیم سندیلو تحصیل باقرانی کے رهائشے ریٹائرڈ سول جج اینڈ جوڈیشل میجسٹریٹ ذوالفقار علی کمبوہ کا کهنا ہے که میں ریٹائرڈ جج ہوں۔ ہماری زرعی زمین رقبہ 2ایکڑ اور 10گھنٹہ سروی نمبر 902, دیہہ ٹھلاہ، تعلقہ باقرانی میں واقع ہے اور یہ زمین ہمارے والد حاجی محمد صدیق نے 2001 میں خریدی تھی جس کی رجسٹرڈ سیل ڈیڈ، سب رجسٹرار ڈوکری کے پاس موجود تھی جو والد صاحب کسی وجہ سے فارم-7 میں انٹری نہیں کروا سکے تھے اور ہمارے والد 2011ع میں فوت ہو گئے۔ پہلے دن سے قابض موسو جتوئی ہمارا ہاری رہا ہے اور ہر سال کا فصل دے رہا تھا۔ لیکن پچھلے سال اس نے جعلی سیل ڈیڈ بنواکر، رجسٹری کروالی۔ ہمیں پتہ چلا تو ہم نے سب رجسٹرار سے رجسٹرڈ سیل ڈیڈ کی کاپی نکلوائی اور مختیارکار باقرانی سے انٹری کروا کر اور سندھ روینیو بورڈ، سے کمپوٹرائیز کروالی اور مختیارکار باقرانی نے قابض موسو جتوئی کی انٹری رد کردی۔ پھر بھی پچھلے سال چاول کی فصل اس نے ہمیں نہیں دی اور ہم نے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو سندہ ٹیننسی ایکٹ کے تحت درخواست دی جو اس نے مختیارکار باقرانی کو فارورڈ کی چاول کے فصل کی تھریشنگ کے دوران جب ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ زمین پر گئے تو قابض موسو جتوئی اور اس کے بیٹوں اور بھائی نے ہمیں دھمکیاں دیں اور کہا کہ زمین پر آئے تو اس کے خطرناک نتائج نکلينگے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ کو درخواست دینے پر SHO, باقرانی نے قانونی کاروائی کرنے سے انکار کیا ہے۔ کیونکہ قبضہ گیر کی يوسی محرابپور کے چيئرمين مدد کر رہے ہیں۔ جس نے پوليس کو بهی کارروائی سے روک ديا تها ان کا مطالبه تها که ہماری زمین پر قابض موسو جتوئی سے ہماری زمین کا قبضہ ختم کروانے کیلئے مناسب کاروائی عمل میں لائی جائے..