سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ حادثے کا شکار، انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل
سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر گئے۔
ذرائع کے مطابق گرنے کے باعث جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف منگل کی صبح ساڑھے چار بجے اپنے گھر کے واش روم میں گر گئے تھے۔
خاندانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ کے سر پر زخم آئے ہیں اور وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
0 تبصرے