سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں دو پاکستانی شہریوں کو تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد پھانسی دے دی گئی۔
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے سنگین جرم میں ملوث دو پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں نے ہیروئن اور دیگر منشیات جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی، جبکہ سپریم کورٹ نے سزا کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔ اس کے بعد شاہی فرمان کے تحت سزا پر عمل درآمد کی منظوری دی گئی۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں پاکستانی شہریوں کو آج مکہ مکرمہ میں سزائے موت دی گئی۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ منشیات اسمگلنگ اور اس نوعیت کے دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی، اور قانون شکنی کرنے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔
0 تبصرے