شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل باقرانی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر و ایم این اے خورشید احمد جونیجو کی صدارت میں سیال ہاؤس انور آباد میں منعقد ہوا، جس کی میزبانی طارق انور سیال نے کی

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل باقرانی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

باقرانی (رپورٹر) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل باقرانی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ضلع لاڑکانہ کے صدر و ایم این اے خورشید احمد جونیجو کی صدارت میں سیال ہاؤس انور آباد میں منعقد ہوا، جس کی میزبانی پیپلز پارٹی تحصیل باقراانی کے صدر طارق انور سیال نے کی،اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کے جنرل سیکریٹری عبدالفتاح بھٹو، ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری و چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری، تحصیل لاڑکانہ کے صدر اسداللہ بھٹو، لیڈیز ونگ لاڑکانہ کی صدر آپا نصیبا چنہ، ڈسٹرکٹ کونسل ممبر سید ریاض حسین شاہ شمسی، یونین کونسل انور آباد کے چیئرمین ندیم اکبر سیال، یونین کونسل پٹھان کے چیئرمین آفتاب ظفر سیال، فنانس سیکریٹری اعجاز علی شیخ، جنرل سیکریٹری تحصیل باقراانی عبدالرحمن جتوئی، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی آریجا سردار محسن خان آریجو، چیئرمین ٹاؤن کمیٹی گیریلو سعید احمد عباسی، وائس چیئرمین ڈاکٹر عطااللہ مئیو راجپوت، چیئرمین یونین کونسل مڈباہو رئیس مظفر چانڈیو، پیپلز پارٹی صدر یونین کونسل مڈباہو رئیس ذوالفقار علی چانڈیو، وائس چیئرمین یونین کونسل انور آباد سید ساگر شاہ بخاری، ڈسٹرکٹ کونسل ممبران ذوالقرنین سیال اور سید نعیم اختر شاہ راشدی، پیپلز پارٹی رہنما ظہور احمد کماریو، جان محمد بروہی، چیئرمین یونین کونسل محراب پور سرائی منظور منگن، چیئرمین یونین کونسل پرانہ آباد نظیر احمد جتوئی، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری دیدار علی جتوئی، صدر پیپلز پارٹی ٹاؤن خیر محمد آریجا سید ہدایت اللہ شاہ، صبغت اللہ جتوئی، حافظ نیاز حسین جتوئی، صدر ہاری کمیٹی عبدالواحد بروہی، ریکارڈ ایونٹ سیکریٹری اسرار احمد تنیو، محمد یاسین ابڑو، علی گوہر بروہی، محمد شفا آریجو، محمد رمضان جیسَر، رئیس نسیم جتوئی، سید احمد شاہ بخاری، حزب اللہ آریجو، مصری خان جتوئی، سید ذوالفقار علی شاہ، احمد علی سیال، علی گوہر میرانی سمیت تحصیل باقرانی کی تمام یونین کونسلوں کے صدور، جنرل سیکریٹریز، انفارمیشن سیکریٹریز، ذیلی ونگز (یوتھ، سپاف، ہاری کمیٹی) اور دیگر تنظیمی عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے صدر و ایم این اے خورشید احمد جونیجو، ڈویژنل جنرل سیکریٹری عبدالفتاح بھٹو، ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری اعجاز احمد لغاری، تحصیل باقرانی کے صدر طارق انور خان سیال، تحصیل لاڑکانہ کے صدر اسداللہ بھٹو، جان محمد بروہی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ جمہوریت کی علمبردار شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں گڑھی خدا بخش بھٹو میں منعقد ہونے والے عظیم الشان عوامی جلسے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین و صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سمیت پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کریں گے، رہنماؤں نے کہا کہ برسی میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں جیالے اور کارکنان شرکت کرکے اپنے شہید قائدین کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے اور اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ وہ شہداء کے مشن پر چلتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں گے اور انہیں ملک کا وزیرِ اعظم بنائیں گے.