بحریہ ٹاؤن کے قریب کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی

بحریہ ٹاؤن کے قریب کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 1 زخمی

ملیر (رپورٹ: عبدالرشید مورجھریو) – کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے بحریہ ٹاؤن کے قریب کار اور ٹریلر کے درمیان ایک خطرناک ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سیتا، اشوک اور سہیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور گاڑی میں پھنسے ہوئے افراد کو نکال کر ضروری کارروائی مکمل کی۔ حادثے میں سنجی نامی نوجوان شدید زخمی ہوا، جسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کے جسد خاکی قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ زیادہ رفتار کی وجہ سے پیش آیا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔