کراچی (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر اویس قادر شاہ نے صوبائی حکومت کی ترجمان سمعتا افضال کو ڈانٹ دیا۔
اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کی خاتون رکن قرت العین نے کہا کہ سمیتا افضل خود سندھ حکومت کی ترجمان ہیں۔
ایم پی اے قرت العین نے کہا کہ سمعتا افضال جوابدہ ہیں اور وہی اسمبلی میں سوال کر رہی ہیں، جس پر سمیتا افضل نے کہا کہ میں صرف مشیر نہیں بلکہ ترجمان بھی ہوں۔
اس پر اسپیکر اویس قادر شاہ نے سمعتا افضال کو ڈانٹتے ہوئے کہا: "آپ کس سے پوچھ کر کھڑی ہوئی ہیں؟ بیٹھ جائیں۔"
0 تبصرے