پارس بکہرانی اور ظہور سومرو کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان

پارس بکہرانی اور ظہور سومرو کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان

شکارپور: منچھر شاہ کے علاقے میں مبينه پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والی ڈی ایس پی سٹی پارس بکہرانی اور ان کے شوہر ظہور سومرو کے لیے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ زخمی افسران اور اہلکاروں کی عیادت کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی مشیر میر بابل بھیو ضیاءالدین اسپتال پہنچے اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کی جانب سے پارس بکہرانی کے لیے بھیجا گیا گلدستہ اور علاج کے لیے 10 لاکھ روپے فراہم کیے۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ اور فراز امتیاز شیخ بھی اسپتال پہنچے اور پارس بکہرانی سمیت زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور گلدستے پیش کیے۔ بیریسٹر عمر سومرو نے بھی فون پر پارس بکہرانی سے رابطہ کرکے ڈاکوؤں کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرنے پر انہیں سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک بہادر خاتون ہیں، آپ کی بہادری قابلِ تعریف ہے، سندھ خصوصاً شکارپور کے شہری آپ پر فخر کرتے ہیں۔