”نکاح سنت ہے اور اسی میں برکت ہے“، رابی پیرزادہ نے شادی کا اشارہ دے دیا

”نکاح سنت ہے اور اسی میں برکت ہے“، رابی پیرزادہ نے شادی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد (شوبز نيوز) پاکستان کی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے ایک پیغام میں شادی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ "نکاح سنت ہے اور سنت میں برکت ہے۔" رابی پیرزادہ نے کہا کہ نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتوں کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے۔ رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں ایک خاتون (شاید خود) اور ایک مرد ہاتھ میں ہاتھ دیے بیٹھے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کے بعد صارفین نے رابی پیرزادہ کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں اور تبصرے شروع کر دیے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے کچھ اشعار بھی لکھے، تاہم تصویر میں موجود شخص کے بارے میں کچھ نہیں بتایا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی ہے۔