این ایف سی ایوارڈ خیرات نہیں، حق ہے: نواز شریف

لاہور میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے خطاب

این ایف سی ایوارڈ خیرات نہیں، حق ہے: نواز شریف

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ خیرات نہیں بلکہ حق ہے، وزیراعظم منتخب ہوں تو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔ لاہور میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے میرٹ انتہائی ضروری ہے۔ میرٹ ہمیشہ ہماری پہلی ترجیح رہی ہے اور اس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پارلیمانی بورڈ تمام امیدواروں کو سننے کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ کرتا ہے اور ہمیشہ سے یہی دستور رہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات ہوں یا صوبائی، ہم نے کبھی میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا اور پرانے ساتھیوں کو بھی میرٹ پر ہی ٹکٹ دیا جائے۔