اسلام آباد:ترک ایرو اسپیس، دفاعی اور صنعتی شعبوں کی نمایاں کمپنیوں پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد نے پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) کا دورہ کیا۔ وفدی نمائندگی بورسا ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس کلسٹر ایسوسی ایشن (BASDEC) اور نیشنل ائنڈسٹری ڈی ایمپلائرز آف ترکی کی تھی۔ ترکی کی وزارت تجارت کی معاونت سے ہونے والا یہ دورہ دو طرفہ انجینئرنگ اور صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد کے تحت منعقد ہوا۔ انجینئرز مین پاکستان انجینئرنگ کونسل نے وفد کا خیر مقدم کیا اور انہیں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ادارہ جاتی، قانونی فریم ورک، مقامی و انٹرنیشنل ٹیکنیکل لیڈرز کے شعبوں میں جاری جدید اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ترکی کی صنعتی ترقی اور ادارہ جاتی مضبوطی کی تعریف کی۔ چیئرمین PEC عالمی انجینئرنگ شراکت داریوں کو وسعت دینے کے لیے پُر عزم ہیں۔ ترکی کی بڑی کمپنیوں کے نمائندگان نے اس ملاقات میں شرکت کی، جن میں MFK، LEVKA، FTS Tasarm، Bizpark (Uaksan)، ERFA Torna، Cokunz Metal Form، Stamplast، ONS Makine، Milla Otomotiv اور COMIT، ETKA-D Otomotiv، Rena Mekatronik، Defence Systems میں BASDEC شامل ہیں۔ ترک کمپنیوں نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کا تعارف کرایا اور پاکستان میں مشترکہ منصوبوں، تحقیقی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور متبادل مینوفیکچرنگ مواقع میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر PEC نے اپنا ریگولیٹری فریم ورک اور انجینئرنگ تعاون کی حکمت عملی بھی پیش کی۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہوابازی اور دفاعی شعبوں میں مہارت کے فروغ، افرادی قوت کی استعداد کار اور مشترکہ جدید منصوبوں کے ذریعے مضبوط تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، تکنیکی تبادلے، صنعتی اشتراک اور عملی شراکت داری پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آخر میں چیئرمین PEC اور ترک وفد نے ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے اور پاکستان ترکی انجینئرنگ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں ممالک کو نئے راستے کھل سکے۔
0 تبصرے