15 سال بعد بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا سیکوئل آنے والا ہے، جس میں عامر خان، کرینہ کپور، آر مادھون اور شرمن جوشی دوبارہ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
انڈین میڈیا کے مطابق ’تھری ایڈیٹس 2‘ کی کہانی پہلی فلم سے جڑی ہوئی ہے، جہاں کردار تقریباً 15 سال بعد ایک نئی مہم کے لیے دوبارہ ملتے ہیں۔ ناظرین کو رینچو، فرحان، راجو اور پریا کی پرانی کشش کے ساتھ ان کی زندگیوں میں ہونے والی تبدیلیوں اور نئے ہنسی مذاق دیکھنے کو ملیں گے۔
فلم کی ہدایات راجکمار ہیرانی دیں گے، جبکہ پروڈیوسرز میں راجکمار ہیرانی، وِدھو وِنود چوپڑا اور عامر خان شامل ہیں۔ شوٹنگ 2026 کی دوسری ششماہی میں شروع ہونے کا امکان ہے، اور سکرپٹ فائنل ہو چکا ہے۔
’تھری ایڈیٹس‘ 2009 میں ریلیز ہوئی تھی اور تعلیمی نظام پر بحث کا سبب بننے والی پہلی بالی وڈ فلم تھی، جس نے 200 کروڑ کے کلب میں قدم رکھا اور کئی باکس آفس ریکارڈ توڑے۔ سیکوئل کی تیاری نے مداحوں میں بے پناہ جوش و ولولہ پیدا کر دیا ہے اور یہ فلم اس دہائی کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں شمار ہو رہی ہے۔
0 تبصرے