کراچی (اسٹاف رپورٹر) بی جی سی گروپ کے چیف ایگزیکٹو سید امتیاز الحق بخاری نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور ملک میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین پلیٹ فارم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف قومی یکجہتی کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو نظم و ضبط، محنت اور ٹیم اسپرٹ کا سبق بھی دیتے ہیں۔
سید امتیاز الحق بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ:
"نیشنل گیمز پاکستان کے نوجوانوں کی محنت، جذبے اور ہنر کا عملی ثبوت ہیں۔ ایسے ایونٹس کے ذریعے نہ صرف نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملتا ہے بلکہ دنیا کو بھی یہ پیغام جاتا ہے کہ پاکستانی نوجوان ہر میدان میں صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جی سی گروپ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ملک میں اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری اور نئے ٹیلنٹ کی سرپرستی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سید امتیاز الحق بخاری نے حکومت اور اسپورٹس اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بڑے مقابلے پاکستان کی مثبت اور روشن تصویر دنیا کے سامنے لانے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں
0 تبصرے