تبت میں 5 شدت کا زلزلہ، زمین کانپ اٹھی

چین کے خودمختار علاقے تبت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تبت میں 5 شدت کا زلزلہ، زمین کانپ اٹھی

چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ تبت کے شمالی علاقے میں زمین کے اندر تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ ابتدائی رپورٹس میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔