لاہور (ویب ڈیسک): پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پر پابندی لگانے کا قرارداد منظور کر لیا گیا۔
اجلاس کے دوران ن لیگ کے رکن طاہر پرویز کی جانب سے پیش کیا گیا قرارداد منظور کیا گیا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان پر پابندی عائد کی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے خلاف ہر محاذ پر کام کرنے والے افراد اور جماعتوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔
قرارداد میں مزید زور دیا گیا کہ ایسے افراد جو دشمن ملک بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، انہیں سزا دی جائے۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ چاہے وہ لیڈر کسی سیاسی یا غیر سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہو، اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے اور سزا ملنی چاہیے۔
پنجاب اسمبلی نے ملکی استحکام اور حفاظت کے لیے کام کرنے والے اداروں، ان کے سربراہان اور نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
0 تبصرے