نوابشاہ : نوابشاہ میں ڈیوٹی پر جانے والی خاتون پولیس اہلکار رخسانہ مشوری مسلح افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئیں۔
رخسانہ مشوری رکشے پر ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔
زخمی خاتون اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ایس ایس پی نوابشاہ شبیر احمد سیٹھار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
0 تبصرے