پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ سینیٹر راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکریٹری حفیظ اللہ شیخ نے قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ راجہ ناصر عباس کو اپوزیشن کے 32 میں سے 22 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کو ڈکلیئر کرنے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کے پاس ہوتا ہے، اس لیے میں سینیٹر ناصر عباس کو قائدِ حزبِ اختلاف ڈکلیئر کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ قائدِ حزبِ اختلاف کے نوٹیفکیشن کا معاملہ سینیٹ سیکریٹریٹ میں زیرِ التوا تھا، عدالتی کارروائی کے باعث تاخیر ہوئی، تاہم اب ضابطوں کے مطابق عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔