مریم اورنگزیب کی چونکا دینے والی ٹرانسفارمیشن کا راز سامنے آ گیا

مریم اورنگزیب کی چونکا دینے والی ٹرانسفارمیشن کا راز سامنے آ گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کی وزیرِاعلیٰ مریم نواز کے بیٹے کی شادی میں توجہ کا مرکز بننے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی حیران کن ٹرانسفارمیشن کے راز سے ان کی والدہ نے پردہ اٹھا دیا ہے۔ مریم اورنگزیب ان دنوں اپنی غیر معمولی ٹرانسفارمیشن کے باعث خبروں میں ہیں۔ جہاں کئی افراد نے اسے دیگر خواتین کے لیے ایک متاثر کن مثال قرار دیا، وہیں شوبز شخصیات اور فیشن ناقدین کی جانب سے بھی مریم اورنگزیب کے نئے انداز کو سراہا گیا۔ حال ہی میں مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بیٹی کی اس تبدیلی کے راز سے پردہ اٹھایا۔ طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم پہلے کریش ڈائٹس پر انحصار کرتی تھیں، میں نے کئی بار انہیں روکنے کی کوشش کی مگر وہ باز نہ آئیں۔ وہ دو سے تین ماہ تک صرف کافی یا چائے پیتی رہیں اور سخت ڈائٹس پر عمل کرتی رہیں۔