اس کا کہنا تھا کہ 'مجھے لگا کہ طیارہ پھٹنے والا ہے اور میں مرنے والا ہوں'۔
ایک شخص کے پرواز کے دوران طیارے کا دروازہ کھولنے سے متعدد مسافر بے ہوشایسا ہی حیران کن واقعہ جنوبی کوریا میں پیش آیا۔
ایشیانا ائیر لائنز کی ایک پرواز کے دوران ایک مسافر نے طیارے کے اترنے سے قبل ایمرجنسی ڈور کھول دیا۔
یہ طیارہ جنوبی کوریا کے شہر ڈائے گو میں لینڈکرنے والا تھا جب ایک مسافر نے دروازہ کھول دیا، جس کے بعد ہوا کے جھکڑوں نے مسافروں کو دہشت زدہ کر دیا اور انہوں نے اپنی نشستوں کو پکڑ لیا۔
اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
جنوبی کورین میڈیا کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے ایک شخص نے اس وقت دروازہ کھولا جب طیارہ زمین سے 250 میٹر اوپر موجود تھا۔
دروازہ کھلنے کے باعث چند دہشت زدہ مسافر بے ہوش ہوگئے جبکہ چند کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہوا، جن کو اسپتال لے جایا گیا۔
خوش قسمتی سے دروازہ کھلنے کے باوجود طیارہ بحفاظت اتر گیا اور اس پر سوار 194 مسافر محفوظ رہے۔
دروازہ کھولنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور حکام کے مطابق ملزم نے یہ نہیں بتایا کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔
طیارے میں سوار ایک 44 سالہ شخص نے بتایا کہ دروازے کے قریب موجود افراد بہت زیادہ دہشت زدہ ہوگئے تھے اور وہ ایک، ایک کرکے بے ہوش ہونے لگے۔
اس کا کہنا تھا کہ 'مجھے لگا کہ طیارہ پھٹنے والا ہے اور میں مرنے والا ہوں'۔
0 تبصرے