ورک ویزا پر سعودی جانے والے امیدواروں کے لیے اہم خبر

ورک ویزا پر سعودی جانے والے امیدواروں کے لیے اہم خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) — سعودی عرب میں ورک ویزا پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر سامنے آ گئی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے ادارے تکامل کے درمیان اسکل ویریفکیشن پروگرام (SVP) لاگو کرنے کے لیے معاہدہ ہوا ہے، جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے SVP متعارف کرایا گیا تھا۔ سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند افراد، جن میں پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے شہری شامل ہیں، کو تکامل کے ذریعے اپنی مہارت کی تصدیق کروانا لازمی ہوگی۔ یہ تصدیق سعودی عرب میں ملازمت کے لیے لازمی شرط ہے۔ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے امیدواروں کو تکامل SVP ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا، جو یقینی بنائے گا کہ مزدور مختلف پیشوں کے لیے مقرر کردہ معیار پر پورا اترتے ہیں۔ نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NVTT) اس پروگرام کے نفاذ میں اسٹیک ہولڈرز کی مدد میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اسکل سرٹیفکیٹ کے لیے کیسے رجسٹر ہوں؟ امیدوار آفیشل SVP انٹرنیشنل لاگ ان صفحے پر جا سکتے ہیں: svp-international.pacc.sa/auth/register ٹیسٹ میں حصہ لینے کے مراحل: ضروری ذاتی اور پروفیشنل معلومات درج کرکے پروفائل مکمل کریں۔ مہارت کی جانچ کے لیے اسیسمنٹ سینٹر، ٹریڈ اور تاریخ منتخب کریں۔ رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کریں اور مقررہ تاریخ، وقت اور مقام پر ٹیسٹ میں شریک ہوں۔ فیس اور سرٹیفکیٹ: تکامل اسکل تصدیقی سرٹیفکیٹ کی فیس $50 (تقریباً 14,100 روپے) مقرر کی گئی ہے۔ اگر امیدوار کامیابی سے امتحان پاس کر لیتا ہے تو نتیجہ اور سرٹیفکیٹ اسیسمنٹ کے 24 گھنٹوں کے اندر پورٹل پر اپلوڈ کر دیا جائے گا۔