ٹرمپ: ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا، کسی نے قائل نہیں کیا

ٹرمپ: ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ خود کیا، کسی نے قائل نہیں کیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ نہ کرنے کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ کسی نے انہیں قائل نہیں کیا، بلکہ یہ فیصلہ انہوں نے خود کیا۔ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ایران میں گزشتہ روز 800 افراد کو پھانسی دی جانی تھی، مگر کسی کو پھانسی نہیں دی گئی، جس کا اثر بہت بڑا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایران کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے سزائے موت معطل کر دی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو اور خلیجی ممالک نے ٹرمپ کو ایران پر حملہ مؤخر کرنے کی درخواست کی، جس کے بعد امریکی صدر نے آخری لمحے میں اپنا فیصلہ تبدیل کیا۔