40رنز کا آسان ہدف، ٹیم 37 پر ڈھیر، فرسٹ کلاس کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ
پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک حیران کن اور ناپسندیدہ عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا، جہاں ایس این جی پی ایل کی ٹیم انتہائی معمولی ہدف بھی حاصل نہ کر سکی۔
پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کے درمیان میچ میں ایس این جی پی ایل کو جیت کے لیے صرف 40 رنز درکار تھے، مگر پوری ٹیم 37 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ پی ٹی وی نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین ہدف کا کامیاب دفاع کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
اس میچ میں 231 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، جو 1794 میں ایم سی سی کے ناکام 41 رنز کے تعاقب سے قائم تھا۔
0 تبصرے