کورنگی شیلٹر ہوم اور SRCL اسکول سے متعلق اہم فیصلے،غریب اور نادار بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات مزید بہتر بنانے کا اعلان
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال، کیپٹن (R) شاہین خالد بٹ نے سرکاری دورہ کیا جس میں پاکستان بیت المال سندھ کے زیرِ انتظام چلنے والے سندھ کے مختلف پروجیکٹس شیلٹر ہوم، چائلڈ لیبراسکول، دستکاری اسکول اور شیلٹر ہوم کورنگی اور پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے منعقدہ اجتماع شادی پروگرام شامل ہے کورنگی میں قائم شیلٹر ہوم کے دورے کے موقع پرایم ڈی PBM نے کہا کہ صوبہ سندھ میں قائم پاکستان بیت المال کے تمام سماجی شیلٹر ہومز صوبہ بھر میں منظم اور احسن طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جہاں مستحق افراد کو باعزت رہائش، معیاری خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوں نے علاقے کے مسائل پر بھی گفتگو کی اور ان سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور مستحقین تک ان کی مو¿ثر رسائی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال، شاہین خالد بٹ نے ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سندھ جناب عبدالحفیظ مہیسرکے ہمراہ پاکستان ہندو کونسل کے پروگرام “اجتماعی شادی” میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور پاکستان بیت المال کی جانب سے مستحق جوڑوں میں امدادی چیکس تقسیم کیے ایم ڈی بیت المال نے دستکاری اسکول (WEC) لیاقت آباد کا دورہ کیا اور وہاں کے اسٹاف اور زیر تربیت خواتین جو اسکول میں دستکاری، آئی ٹی، بیوٹیشن اور ککنگ کلاس کی تربیت حاصل کررہی ہیں سے ملاقات کی اور عملے کی خدمات کو سراہا دریں اثنائSRCL اسکول کا بھی دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں کہ اس اسکول کو بہتر طریقے سے میٹرک تک اپ گریڈ کیا جائے اور (Boys) کے لیے اسی اسکول میں جلد علیحدہ بلڈنگ تعمیر کی جائے گی تاکہ مستحق بچے اور بچیوں کو میٹرک تک مفت اور معیاری تعلیم کے ساتھ دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور انہیں ملک کا ایک ذمہ دار اور باوقار شہری بنایا جا سکے بعد ازاں ایم ڈی بیت المال نے صدر دفتر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا دورہ کیا، جہاں پاکستان بیت المال سندھ کے پروجیکٹس “شیلٹر ہوم” اور “کھانا سب کے لئے” کے مزید دور دراز علاقوں تک وسعت دینے اور مستقبل میں باہمی رضا مندی کے ساتھ فلاحی کاموں کو مزید انجام دینے کا اعادہ کیا، جس کے ذریعے صوبہ سندھ کے غریب، نادار اور بے سہارا لوگوں تک روزانہ مفت کھانا پہنچایا جا سکے گا۔
0 تبصرے