ٹی بی سی فاونڈیشن محض خیرات پر یقین نہیں رکھتی بلکہ لوگوں کو تعلیم، ہنر اور مواقع دے کر خود کفیل بنانے کے مشن پر کام کر رہی ہے، محمد ساجد مغل

ٹی بی سی فاونڈیشن محض خیرات پر یقین نہیں رکھتی بلکہ لوگوں کو تعلیم، ہنر اور مواقع دے کر خود کفیل بنانے کے مشن پر کام کر رہی ہے، محمد ساجد مغل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی بی سی فاونڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک بامقصد اور شاندار پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں یوتھ نیٹ ورکنگ اور تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، یہ پروگرام ٹی بی سی فاو¿نڈیشن سیکرٹریٹ، کارساز میں منعقد ہوا، جس میں سماجی، سیاسی، کاروباری شخصیات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پروگرام کا مقصد تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کے عطیات جمع کرنا، نوجوانوں میں سماجی خدمت کا شعور اجاگر کرنا اور انہیں ایک دوسرے سے جوڑ کر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا، اس موقع پر بلڈ ٹیسٹنگ، سیمپلنگ اور آگاہی مہم بھی چلائی گئی، جس کے نتیجے میں 60 سے زائد خون کی بوتلیں جمع کی گئیں، ٹی بی سی فاونڈیشن پاکستان کے چیئرمین محمد ساجد مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ بلڈ ڈونیشن کیمپ ان کی اہلیہ مرحومہ اسماءساجد کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقد کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹی بی سی فاونڈیشن محض خیرات پر یقین نہیں رکھتی بلکہ لوگوں کو تعلیم، ہنر اور مواقع دے کر خود کفیل بنانے کے مشن پر کام کر رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ اب تک پانچ ہزار سے زائد بچوں کو مفت آئی ٹی ٹریننگ اور سینکڑوں بچوں کو بنیادی تعلیم فراہم کی جا چکی ہے، چیئرمین ساجد مغل نے مزید کہا کہ یوتھ نیٹ ورکنگ کا مقصد نوجوانوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ خدمتِ خلق کے لیے صرف مالی مدد ضروری نہیں بلکہ وقت، صلاحیت اور ساتھ کھڑا ہونا بھی بہت بڑی مدد ہے، انہوں نے جنرل سیکرٹری سلمان عباسی اور صدر شاہانہ راو¿ کو خصوصی ہدایات دی تھیں کہ اس ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات جمع کیے جائیں اور نوجوانوں کو بھرپور طریقے سے شامل کیا جائے، پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈی آئی جی پی پیر محمد شاہ نے اپنے خطاب میں ٹی بی سی فاونڈیشن کے اس اقدام کو نوجوانوں کے لیے انتہائی مفید قرار دیا اور کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کو مثبت سمت دیتے ہیں اور انہیں معاشرے کا ذمہ دار فرد بننے کا موقع فراہم کرتے ہیں، انہوں نے اسی موقع پر نوجوانوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی، روڈ سیفٹی اور ذمہ دار شہری بننے کے حوالے سے بھی آگاہی دی اور کہا کہ قانون کی پاسداری ہی ایک محفوظ اور مہذب معاشرے کی بنیاد ہے، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ کے کوارڈینیٹر فہاد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے ایک بڑا اعلان کیا اور کہا کہ ٹی بی سی فاونڈیشن کے متحرک اور اہل ممبران کے لیے 100 لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا وعدہ کیا جاتا ہے تاکہ نوجوان ڈیجیٹل اسکلز کے ذریعے آگے بڑھ سکیں، انہوں نے مزید کہا کہ جلد وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کراچی کا دورہ کریں گے جس کے دوران ٹی بی سی فاونڈیشن کی پوری قیادت سے ملاقات کروائی جائے گی تاکہ نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کیے جا سکیں، ایم پی اے سندھ شارق جمال نے کہا کہ ٹی بی سی فاونڈیشن کا یوتھ اور فلاحی کام قابلِ تحسین ہے اور ایسے ادارے ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں، ایم پی اے سندھ فوزیہ حمید نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے خون کے عطیات دینا انسانیت کی اعلیٰ مثال ہے اور وہ ٹی بی سی فاونڈیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گی، پاکستان ڈیف ایسوسی ایشن کی ہیڈ فرحت نے کہا کہ ٹی بی سی فاونڈیشن خصوصی افراد اور کمزور طبقات کے لیے بھی امید کی کرن ہے، سی پی کے چیف مراد علی سونی اور چیئرمین سینیٹیکس عرفان ابوبکر نے کہا کہ نوجوانوں کو اس طرح کے نیٹ ورکنگ ایونٹس سے نہ صرف رہنمائی ملتی ہے بلکہ ان کے لیے نئے راستے بھی کھلتے ہیں، محمود الحسن عوان نے ٹی بی سی فاونڈیشن کے فلاحی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقے کو چاہیے کہ وہ سماجی اداروں کے ساتھ مل کر تعلیم، صحت اور یوتھ ڈویلپمنٹ میں عملی کردار ادا کرے، جبکہ ٹی بی سی فاونڈیشن کے بورڈ ممبر محمد عمر نے کہا کہ ادارہ نوجوانوں کو صرف سیکھنے کا موقع نہیں دیتا بلکہ انہیں خود اعتمادی، سمت اور پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے تاکہ وہ معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کر سکیں، صدر سندھ تاجر اتحاد ارشد کم کم اور صدر مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن فہیم خان نوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کو چاہیے کہ وہ سماجی اداروں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی سرپرستی کرے، سلمان فوڈز کے کنٹری ہیڈ اور ٹی بی سی فاونڈیشن کے وائس پریزیڈنٹ سرفراز احمد خان نے کہا کہ ٹی بی سی فاونڈیشن نوجوانوں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے، ایم کیو ایم بزنس فورم کے وائس پریزیڈنٹ عدنان خان، عائشہ بلڈرز اینڈ ہوم کے سی ای او شعیب کھتری، ٹی بی سی ایڈوائزر عمیر خان اور ڈی ایس پی ساجد گجر نے بھی ٹی بی سی فاونڈیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام معاشرتی شعور کو فروغ دیتے ہیں، ٹی بی سی فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری سلمان عباسی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کو چاہیے کہ وہ سیکھنے، آگے بڑھنے اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا جذبہ اپنائیں اور کہا کہ ٹی بی سی فاونڈیشن نوجوانوں کو پلیٹ فارم، رہنمائی اور مواقع فراہم کر رہی ہے، اب ذمہ داری نوجوانوں پر ہے کہ وہ خود کو قابل بنائیں، صدر شاہانہ راو¿ نے کہا کہ یوتھ نیٹ ورکنگ کا مقصد صرف ملاقات نہیں بلکہ ایک مضبوط، باخبر اور باعمل نوجوان قیادت تیار کرنا ہے جو ملک و قوم کے لیے مثبت کردار ادا کر سکے، پروگرام کی کامیابی میں ٹی بی سی فاونڈیشن کی پوری ٹیم، رضاکاروں اور دوست احباب نے بھرپور کردار ادا کیا جبکہ سیلانی ویلفیئر نے اپنی ٹیم اور بلڈ ڈونیشن بس کے ساتھ ٹی بی سی فاونڈیشن سیکرٹریٹ کو مکمل بلڈ کیمپ میں تبدیل کر کے اس مہم میں بھرپور تعاون کیا اور آخر میں شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور نوجوانوں کے لیے مستقبل میں بھی ایسے فلاحی، تعلیمی اور آگاہی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔