کراچی: ٹریفک پولیس موبائل ایپ کے ذریعے بھی ’’ای چالان‘‘ جاری کرے گی

کراچی: ٹریفک پولیس موبائل ایپ کے ذریعے بھی ’’ای چالان‘‘ جاری کرے گی

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان کے بعد اب موبائل فون کی ایک خصوصی ایپ کے ذریعے بھی ای چالان کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک خاص ایپ تیار کی گئی ہے، جس کے ذریعے جلد ہی آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی ایپ کراچی پولیس کے افسران کے ذاتی موبائل فونز میں ڈاؤن لوڈ کی جائے گی۔ پولیس افسر ڈیوٹی کے دوران اپنے علاقے میں کسی بھی گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھے گا تو وہ ایپ کے ذریعے اس کی تصویر لے گا۔ حکام نے بتایا کہ خودکار نظام کے تحت یہ تصویر ٹریفک پولیس کے ای چالاننگ افسر تک پہنچے گی، جو اس خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرے گا، جبکہ متعلقہ چالان میں ٹریفک پولیس افسر کی نشاندہی بھی شامل ہوگی۔