ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر اور اداکار دھنش کی شادی سے متعلق افواہیں زور پکڑتی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ جوڑی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلمی حلقوں میں اداکارہ مرونال ٹھاکر اور اداکار دھنش کے درمیان قربتوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دونوں 14 فروری کو شادی کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افواہیں ہیں کہ جوڑی کی شادی ایک نجی تقریب میں ہوگی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوں گے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کے بارے میں تاحال جوڑی کی جانب سے نہ تو باضابطہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔
0 تبصرے